ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ لیگ 2، اومان کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

شارجہ(جسارت نیوز)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں اومان کی ٹیم36پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ا سکاٹ لینڈ کی ٹیم دوسرے اور یو اے ای تیسرے نمبر پر ہے۔ ورلڈ کپ لیگ 2 میں اب تک کی کارکردگی میں اومان کی ٹیم نے27میچ کھیل کر 17 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای کے 16 ، 16 پوائنٹس ہیں، اسکاٹ لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے اور یو اے ای تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نمیبیا 12 پوائنٹس کے ساتھ 5ویںنمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں