ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی ایران میں 6 شدت کا زلزلہ،عرب امارات میں بھی محسوس کیا گیا

 ایران کے جنوبی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ہرمزگان صوبے میں 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹرنیچے تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔

امارات کے قومی ادارہ برائے موسمیات  کے مطابق ،عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت درجہ ریکٹر پر5ریکارڈ کی گئی جو5منٹ تک محسوس کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں