ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے 10 سے 12 اراکین اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، پرویز الہیٰ

 لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دس سے زائد اراکین لاپتہ اور اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف کے 10 سے 12 اراکین ہم سے ملنے آئے تھے جنہیں اب ہم بھی تلاش کررہے ہیں مگر وہ لاپتہ ہیں اور امکان ہے کہ وہ خود اپنی حفاظت کے لیے اپوزیشن کے پاس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا جھکاؤ بھی اب اپوزیشن کی طرف ہے، جن کی طرف (حکومت) زیادہ دیکھتے تھے وہ اب بالکل نیوٹرل (غیر جانبدار) ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت یا مخالف کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کو تصادم سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیشہ حکومت کو ہی نقصان ہوتا ہے کیونکہ بھٹو صاحب کی حکومت بھی ایسے ہی ختم ہوئی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی پیش کش پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ اکثر ہوتی رہتی ہے، شہباز شریف نے بھی اسی طرح کی پیش کش کی اور مولانا فضل الرحمان صاحب گھر آئے تو انہوں نے بھی یہی بات کی تھی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’عمران خان صاحب جب ملاقات کے لیے آئے تو انہوں نے ہم سے کسی بات کا کوئی ذکر نہیں کیا اور ایم کیو ایم سے بھی انہوں نے کوئی بات نہیں کی‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں