ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، آذربائیجان اور بحرین کے عسکری حکام کی ملاقاتیں

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسٰی الخلیفہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔
اِن ملاقاتوں میں پاکستان اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باہمی تعلقات اور تعاون کے مختلف امور سمیت موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معززین کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں