ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنڈی اور کراچی کے بعد لاہورپچ بھی تنقید کی زد میں

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سلو پچز پر آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں نے تنقید کی ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ بہت ہی معمولی سی ہے، مجھے ایسی پِچز نہیں پسند جہاں فاسٹ بولرز بونسرز نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ سلو پِچز ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے اچھی پلاننگ نہیں، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بانسی اور فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بنائی جائیں۔ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر براڈ ہاڈن نے کہا کہ دورہ پاکستان پر فیصلہ کن پِچز نہیں بنائی گئیں، سلو پچز نے شاہین شاہ آفریدی جیسے باصلاحیت بولرز کو غیرموثر بنادیا۔براڈ نے مزید کہا کہ پاکستان کی طاقت فاسٹ بولنگ میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی معروف ملکی و غیر ملکی کرکٹرز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ میچز سیریز میں بنائی جانے والی سلو پچز کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں