ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا گیا

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا ہے۔

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی شخصیات کو انعامات واعزازات سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں سیالکوٹ فیکٹری میں مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ہمت و جرات کا مظاہرہ کرکے تشدد کا نشانہ بننے والے سر ی لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنےوالے نوجوان عدنان ملک کو بھی تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں فیکٹری کے مشتعل ملازمین نے توہین مذہب کا الزام عائد کرکے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی، مشتعل ہجوم نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ پریانتھا کمارا کی لاش کی بے حرمتی کی اوراسے آگ بھی لگادی تھی۔

اس سارے واقعہ کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے عدنان ملک نے نہ صرف پریانتھاکمارا کو بچانے کی کوشش کی بلکہ اس دوران وہ خود بھی ہجوم کے تشدد کا نشانہ بن گئے ، مگر عدنان کی آخری دم تک کی جانے والی کوششیں ناکام رہیں اور پریانتھا کمارا بدترین تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں