ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج مدثر بودلہ کے رخصت پر ہونے کے باعث وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی۔سیشن عدالت لاہور نے پولیس سے رپورٹ اور جواب طلب کر رکھا ہے۔عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں سی سی پی او اور ایس ایچ او اسلام پورہ کو فریق بنایا گیا۔ عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران بازاری زبان استعمال کی۔ عمران خان نے آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کی ویڈیو تمام پاکستانی عوام نے بھی دیکھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں