ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر ہاؤس سے سامان کہیں اور بھیجنا شروع کر دیا

ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے۔ ایوان وزیراعلیٰ سے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا گیا۔ عثمان بزدار کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا۔

سٹی 42 کی خبر کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج تک کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسروں سے لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ 5 اور 7 کلب سے سامان دو ٹرکوں پر لاد کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام تر ڈیٹا افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ حتیٰ کہ کمپیوٹرز سے ڈسکس تک اتار لی گئی ہیں۔

خبر کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ پر خوف کے سائے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکاری رہائشگاہ کچھ ٹیموں کو بلا کر خصوصی طور پر جتنے بھی خفیہ کیمرے لگے ہوئے تھے، ان کی فوٹیجز کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے۔

نجی ٹیلی وژن چینل سٹی 42 کی تہلکہ خیز خبر کے مطابق اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ کے اندر جو بھی سرکاری ڈیٹا موجود تھا اسے فوری طور پر وہاں سے نکالا گیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل ایک اعلیٰ افسر کی ہدایات پر تمام تر ڈیٹا ڈبوں میں پیک کرکے انھیں منتقل کیا گیا۔ اس مقصد کیلئے دو ٹرکس خصوصی طور پر منگوائے گئے تھے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہائوس میں جو خصوصی ونگز ہیں ان میں ٹرانسفر پوسٹنگز، جاری کی گئے احکامات اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جتنا بھی ڈیٹا تھا وہ فوری طور پر جو اعلیٰ حکام ہیں انہوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان دستاویزات کو بھی پیک کرکے وہاں سے منتقل کروایا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف رہنما باسط بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 75 سے 80 ارب روپے کی کرپشن کی اور یہ رقم باہر منتقل بھی کی جا چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں