ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپتان کے بہترین کھلاڑی نے ہار مان لی؟

لاہور میں ایوان وزیر اعلی پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں ۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب سے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب کے سرکاری گھر سے بھی تمام تر سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا ہے معتبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوان وزیر اعلی پنجاب میں تعینات اعلی افسران نے تمام تر سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔گزتشہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان کی جانب سے ایوان وزیر اعلی پنجاب پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے جس میں ترقیاتی منصوبوں سے لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسوں کی لین دین کی طرف اشارہ کیا گیا تھا ۔مختلف حلقوں میں ایوان وزیر اعلی پنجاب کا نام آنے کے بعد سی ایم آفس میں تعینات افسران نے تمام تر سرکاری ڈیٹا اکھٹا کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ایوان وزیر اعلی سے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان سے لیپ ٹاپ بھی لے لیے گئے ہیں جبکہ افسران نے اپنی موجودگی میں موبائل سے بھی مختلف ڈیٹا ختم کرایا ہے جبکہ سیون کلب اور فائیو کلب سے دو ٹرکوں پر سرکاری دستاویزات پر مبنی سامان پیک کرنے کے بعد شفٹ کیا گیا ہے ۔زرائع کا کہنا ہے چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب کی سرکاری رہائش گاہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج تک کیمروں سے ڈیلیٹ کردی گئیں ہیں ۔جبکہ ایوان وزیر اعلی پنجاب ترقیاتی منصوبوں پر بھی تمام تر ڈیٹا افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔زرائع نے بتایا ہے کہ کمپیوٹرز سے ہارڈ ڈسکس اتار کر اعلی افسران نے اپنی قبضے میں لے لیں ۔ایک سرکاری آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اب ایوان وزیر اعلی پنجاب میں تعینات بیشتر افسران سے کام نہیں لیا جارہا اور وہ صرف اپنے دفاتر کی حد تک محدود ہیں ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب میں سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان حسان خاور سے رابطہ کیا گیا تو انکی جانب سے موقف دینے سے انکار کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں