حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، متوفی کا تعلق ہاشمی کالونی نارا جیل سے ہے سائٹ ایریا تھانہ کی حدود نارا جیل روڈ پر صنعتی علاقہ سے آنے والے ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارہاشمی کالونی نارا جیل کا رہائشی 45 سالہ طالب حسین ولد محمد شیر خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ایمبولینس نے اسکی نعش سول اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ سائٹ ایریا پولیس نے ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔