ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ہر ایک سے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں‘ مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز کہتے ہیں کہ ان کے پاس پتے ہیں‘ سرپرائز دیں گے‘ میں کہتی ہوں کہ ان کے سارے پتے بکھر چکے‘ اب ان کے صرف ایک ہی پتا ہے وہ ہے ٹرمپ کارڈ، ان کا ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ وہ سیاست سے دست بردار ہو جائیں اور گھر جائیں‘ پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیری حربے استعمال کرکے ایک ایک سے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں‘ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا ہے‘ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں