لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو وہ اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔
اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے NRO مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہےجو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں-
ایک قومی مجرم کو کسی صورت NRO نہیں ملے گا انشاءاللّہ!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں، ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔