واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں 1990 ء کے بعد درجہ حرارت میں 1.5ڈگری اضافہ ہوا ہے۔ یہ تناسب عالمی اوسط کا دوگنا بنتا ہے۔ آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دونوں خطے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس طرح مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں صحت عامہ، غذائی قلت اور غربت سے جڑے مسائل اور تنازعات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
The post مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں درجہ حرارت 22 برس میں 1.5 ڈگری بڑھ گیا appeared first on Daily Jasarat News.