ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا گیا

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دیا گیا استعفی منظور کرلیا گیا جس کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہوگئی جس پر گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفی منظور کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں