ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افرا تفری پر اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا،پرویز الہیٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ افراتفری پر اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبر اپوزیشن سے زیادہ اور تیاری پوری تھی،اب6اپریل کودوبارہ سے الیکشن کا عمل ہوگا،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔پرویز الٰہی نے کہاکہ سارا شور شرابہ ن لیگ نے کیا ہے، ہمارے لوگوں نے اپنے لوگوں کو منایا جب وہ آنے لگے تو دوسری طرف سے حملہ کردیا اور پھر جو ہوا سب نے دیکھا۔انہوں کا یہ بھی کہنا تھاکہ چودھری محمد سرورجومرضی کہتے رہیں،ان سے پرانا تعلق ہے، میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، انہوں نے ساڑھے 3سال گورنر شپ کے مزے لیے، پنجاب اسمبلی توڑنے کی کوئی سوچ نہیں۔پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سب فارغ ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین لندن میں ہیں جہاں رہیں خوش رہیں، انہیں سمجھ آگئی ہے 6بار الیکشن کروالیں یہ نہیں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں