پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر ، دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں کیا قومی سلامتی کمیٹی میں 197 ممبران کو غدار قرار دیا گیا؟۔سابق وزیراعظم اپنی بغاوت کو جواز دینے کیلئے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں، دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں ؟ سازش کو اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے، عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔