ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں، شبلی فراز کی اپوزیشن رہنمائوں پر تنقید 

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اپوزیشن رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں، جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کیلئے اہل ہی نہیں ہیں، یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں، ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں۔

جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کے لئیے اہل ہی نہیں ہیں، ان پر کرپشن کے بڑے بڑے کیسز ہیں، انہوں نے ملک کی سیاست کو تباہ کیا، جمہوریت کو کمزور کیا ۔ شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے جو کلچر کو فروغ دیا ۱’’سندھ ہاؤس ، مری چھانگلا گلی ‘‘سب سامنے ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں ،ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم تو پہلے بھی اور اب بھی عوام میں جاتے ہیں،یہ قوم جان چکی ہے کہ ان ایجنڈا کیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے شہید ذالفقار علی بھٹو کی برسی پر ان کا نام تک نہیں لیا، اس ملک کا مستقبل جس سے بنا ہے وہ اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ فتح حق کی ہوگی اور ہم عوام میں جائیں گے،یہ لوگ بھاگتے کیوں ہیں میدان میں آئیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں