لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ مراسلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا اپوزیشن جان بوجھ کر کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئی،آپ وطن فروش ہیں ، آپ نے مادر وطن کو دھوکا دیا، آپ کو ہم نے ایک موقع دیا تھا آپ نے گنوادیا،پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سب نے دیکھی،پنجاب اسمبلی کے اندر جو غنڈ ا گردی کی گئی اس کی ویڈیو ز سامنے آ چکی ہیں ،اداروںپر حملہ آور ہونا اور انہیں سیاست میں گھسیٹنا مسلم لیگ(ن) کا وطیرہ ہے ۔ لاہورمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میںتوڑپھوڑ کی اس کی وجہ سے اجلاس 16اپریل تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے ۔