لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔قومی کپتان بابراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو سوئنگ کے ساتھ یارکر کرنے میں مکمل مہارت ہے، شاہین لینتھ بال کے ساتھ یارکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہین کا ٹیلنٹ، محنت اور پلان ہوتا ہے کہ پہلے اوور میں وکٹ لے کر دیتے ہیں، شاہین میں یہ ایک خداداد صلاحیت ہے جو بیٹسمینوں کو مشکل میں ڈالتی ہے۔قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی تیز گیند پھینک کر آنکھوں میں جھونک دیتا ہے، سب بیٹسمینوں کو علم ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی وکٹ لے لیتا ہے ،پہلے اوور میں ایسا لگتا ہے کہ شاہین آفریدی میزائل چھوڑے گا۔دوسری جانب بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی بہادر ہیں جو پہلے اوور میں فل ٹاس کرتے ہیں وہ رسک لیتے ہیں اور بیٹسمین مس کر دیتے ہیں، شاہین آفریدی کا سامنا کرنا کوئی بھی آسانی سے نہیں چاہتا۔