ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس نے 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی  القدس میں دمشق گیٹ کے سامنے جمع ہونے والے 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

افطار کے وقت کے بعد، ہزاروں فلسطینی دمشق گیٹ کے گرد جمع ہوئے، جو پرانے شہر کے علامتی داخلی دروازے  کی حیثت رکھتا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وافا‘ کی خبر کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ’مقدسی‘ نامی مستقل رہائشی حیثیت کے حامل 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن (KAN) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے دمشق گیٹ کے ارد گرد ہونے والے واقعات میں چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعدد  فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔  ہوئیں۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج  بھی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں