ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور اس کی لیڈر شپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، محمد زبیر

اسلام آ باد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی لیڈر شپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، معیشت تباہ اور برباد ہو چکی ہے۔

محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسمبلیوں کو تالے لگا دیئے گئے ہیں ، عمران خان کے پاس140 ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس اکثریت موجود ہے لیکن صرف صرف ایک شخص کی ضد اور آنا کی وجہ سے کہ اس نے پاور میں رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں اس وقت کسی کی حکومت نہیں ہے جس کے بعد باہر کے سفیر سوچ رہے ہیں کہ کس سے بات کریں کیونکہ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ہے جس کے اثرات معیشت کر بھی پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اسپورٹس مین ہیں تو پھر وہ ہارنا بھی سیکھیں کیونکہ وہ ہار چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو بغیر کسی ثبوت کے غدار کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس ثبوت موجود نہیں ہیں جو کہ اس عدالت میں پیش کیے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ پاکستان میں بھی کوئی حکومت نہیں ہوگی ؟ لیکن آج ایسا ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے تو یہان انہیں حکومت کو ثبوت لانے چاہیئے تھے کہ اپوزیشن اور امیرکہ مل کر ساازش کر رہے ہیں اور بتاتے کہ اس کی بنا پر ہم نے یہ فیصلہ کیا لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں