ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بد قسمت فیصلے سے سیاسی عدم استحکام کو دوام ملا ، فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک+صباح نیوز ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو بدقسمت قرار دے دیا اوراسے ملک میں آنے والے سیاسی بحران سے تشبہیہ دی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔ علاوہ ازیںعدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت بدلنے کے لیے تحریک عدم اعتماد ایک عالمی سازش تھی،حکومت بدلنے کے لیے عدم اعتماد ایک بیرونی سازش ہے،یہ ایک بد ترین سامراج کی پاکستان پر قبضے کی کوشش ہے،اگر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پارلیمنٹ میں آجائیں تو یہ بات غلط ہوگی،ملکی استحکام کا واحد حل الیکشن ہیں۔ فوادچودھری نے کہا کہ جج صاحبان کے سامنے وہ مواد ہونا چاہیے جس کی بنا پر اسپیکر نے رولنگ دی، اگر جج صاحبان نے دستاویزات اور شہادتیں ہی نہیں دیکھیں تو وہ رولنگ کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ان کیمرہ کارروائی میں شہادتوں کا جائزہ لیں ورنہ ہمیں آزادی کا سفر 1940ء سے دوبارہ شروع کرنا ہو گا،عدلیہ اور پارلیمنٹ کو اپنی آئینی حدود میں آگے بڑھنا ہے، آج ڈالر اپنی حد کراس کرچکا ہے، پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے،پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں