ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات یاد گار لمحہ ہے، حیدر حسین

لاہور(جسارت نیوز):لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کی دعوت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین نے لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی 21ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران حیدر حسین نے لاہور قلندر کے کپتان ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات اور ان کے ساتھ پی ایس ایل سیزن 7 کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کو ایک یاد گار لمحہ قرار دیا۔ حیدر حسین نے کہا کہ لاہور قلندر کا لائف اسٹائل ایک فیملی کی طرح ہے، مجھے اس فیملی کا حصہ ہونے پر فخر ہے، انہوں نے قلندر فیملی میں شامل ہونے کا موقع دینے پر لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا، چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں