ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی فنڈنگ کیسز، کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کیسز میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو31 برس قیدکی سزا سنا دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے فیصلہ سنایا۔

حافظ سعید کو مجموعی طور پر 2 مقدمات میں 31 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حافظ سعید و دیگر ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملزمان کے خلاف مختلف شہروں میں 41 ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں