ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اتحادی GDA کا اسمبلی سے استعفے دینے سے انکار

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار رحیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے، اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رحیم نے کہا کہ جی ڈی اے قیادت آئندہ اجلاس میں صورتحال پر غور کرے گی، جی ڈی اے کا فیصلہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، آئندہ کا لائے عمل کا فیصلہ پیر صاحب پگارا اجلاس میں کریں گے، اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں