ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس نے 6 روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کا حکم دے دیا

جاپان نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسعت دینے کا اعلان کیاہے۔

 وزیراعظم کیشیدا فومیو  کی کابینہ نے 398روسی شہریوں اور اٹھائیس  روسی تنظیموں کے مالی اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی شہریوں کے درمیان صدر پوتین کی صاحبزادیاں  اور وزیر خارجہ لاوروف کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

 دوسری جانب فرانس نے چھ روسی شہریوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا ہے۔

پیرس میں وزارت خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد سفارت کاروں کا روپ دھار کر بطور خفیہ ایجنٹ کام کر رہے تھے۔

قبل ازیں فرانسیسی خفیہ ایجنسی نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں جاری ایک خفیہ آپریشن کا پردہ فاش کیا ہے۔

اس حوالے سے ماسکو حکومت کا ابھی تک  کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایک ہفتہ قبل فرانسیسی حکومت نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب ان چھ افراد کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں