ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی وطن واپسی ایک بار پھر موخر

برطانیہ میں زیر علاج تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے پیش نظر وطن واپسی ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کل پاکستان پہنچنا تھا تاہم ڈاکٹرز نے ان کو مزید آرام کا مشورہ ديا،جس کے بعد وطن واپسی موخر کی گئی۔ جہانگیر ترین 6 سے 7 دن بعد پاکستان آئیں گے۔

اس سے قبل 6 اپریل کو ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین 10 اپریل کو پاکستان واپس آ رہے ہیں تاہم 11 اپریل کو عون چودھری نے تازہ بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین علاج کے لئے گذشتہ ماہ لندن گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے علاج مکمل ہونے کے بعد انھیں وطن واپس جانے کی اجازت دی تھی تاہم اب ان کو چند دن مزید آرام کا کہا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں