ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی دی گئی جس میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہیں لے رہے، حلف نہ لینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ، درخواست گزار کے پاس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اور پرانے کارکن ہیں،وہ آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہورہے ہیں۔

گورنر کا دفتر وفاق اور اتحاد کی علامت ہے، اسکا بنیادی مقصد آئین کی حفاظت اور صوبائی ایگزیکٹو کی سربراہی ہے، پنجاب اسمبلی منعقدہ سیشن میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا، عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں