ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کونگو:مدہوش فوجی نے گولیاں چلادیں،8 افراد ہلاک 7 زخمی

جمہوریہ کونگو کے صوبہ جنوبی کیوو میں ایک فوجی نے کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، جنوبی کیوو کے علاقے فیزی کے قریب ٹانگا نیکا جھیل میں ایک کشتی پر مدہوش فوجی نے گولیاں چلا دیں۔

اس واقعے میں آٹھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ بعد ازاں فوجی کو علاقے کے مکینوں نے زدو کوب کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کے روز ایتوری صوبے میں بھی ایک مدہوش فوجی نے اپنے تین ساتھیوں اور فوجی چوکی کے قریب موجود پانچ شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں