ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی آبادکاروں کا مسجد ابراہیمی میں اشتعال انگیز رقص

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یہودی آبادکاروں نے الخلیل شہر کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں اشتعال انگیز رقص کرکے مقدس مقام کا تقدس پامال کردیا۔ عبرانی ویب سائٹوں پر وائرل ہونے والی وڈیو میں آباد کاروں کے گروپوں کو دیکھا جاسکتا ہے،جو عبرانی زبان میں گانے گا کر مسجد ابراہیمی کے صحن میں ناچ رہے ہیں۔ آبادکار وں حال ہی میں مسجد ابراہیمی پر قابض فوج کی حمایت سے دھاوے تیز کردیے ہیں۔ دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے سے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 28 سالہ نادین سعو کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔ نادین سعو کی والدہ نے بتایا کہ قابض فوج نے افطار کے دوران کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے بعد ان کی بیٹی کو گرفتار کرکے مسکوبیہ نامی بدنام زمانہ حراستی مرکزمنتقل کردیا گیا۔ادھر آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا۔

The post صہیونی آبادکاروں کا مسجد ابراہیمی میں اشتعال انگیز رقص appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں