ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنڈوراس کے سابق صدر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

ہنڈوراس کے سابق صدر کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے ائرپورٹ لے جایا جارہا ہے

ٹیگوسیگلپا(انٹرنیشنل ڈیسک) ہنڈوراس کے سابق صدر جوآن اورلینڈو ہرنینڈز کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں انہیں منشیات کی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سال کے شروع میں قدامت پسند رہنما کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی تھی تھی۔ امریکا کے محکمہ برائے انسداد منشیات کا ایک طیارہ ہنڈوراس کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے اڑا،جس میں ہرنینڈز کو سوار کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں