ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں سیاحتی کشتی ڈوب گئی،10 افراد ہلاک

جاپان میں  کازو آئی نامی  سیاحتی کشتی حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ کو گزشتہ روز  اطلاع  ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والی کشتی سمندر کی نذر ہوگئی ہے جس میں  دو بچوں سمیت26 افراد سوار تھے۔

خبر کے مطابق ،کل دوپہر سوا ایک بجے رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

کوسٹ گارڈز نے تلاش کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے  جس کے بعد  دس افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔

جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں