ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز کی جمعتہ الوداع کے روز بھی مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ

بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے جمعتہ الوداع کے روز بھی قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں تازہ کارروائی کی جس میں اب تک 42 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

فلسطینی ریڈ کریسینٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمعتہ الوداع کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ میں موجود تھی کہ اس دوران اسرائیلی فوج مسجد کے صحن میں گھس گئی، اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے بعد نہتے فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد فورسز نے تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں