پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو دوسرے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے دورے کے دوران عوام کی طرف سے ٹماٹروں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے قریب عمانویل پر ایک بازار کے دورے کے دوران ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ وہ پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں راہگیروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے چھتری کھول کر انہیں حصار میں لے لیا اورمحفوظ جگہ پر لے گئے۔