ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو یزیدی کرتوتوں کا حساب دینا پڑے گا،پیپلز پارٹی

بدین(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی بدین کی جانب سے توہین مسجد نبوی کے خلاف مظاہرہ پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی مظاہرے میں پارٹی عہدیدران اور کارکنوں نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بدین پریس کلب کے سامنے توہین مسجد نیوی کے خلاف ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح کی قیادت میں تحریک انصاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مدینہ شریف میں کھڑے ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان یزید کی طرز پر عمل پیرا ہیں۔ مقررین کا کہنا ہے کے عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و ہواس کھو بیٹھی ہے اس لیے پی ٹی آئی یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر انتشار اور فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا اقتدار جھوٹ انتشار فساد پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے کارکن پی ٹی آئی کی تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کے مسجد نبوی کے توہین آمیز واقعے پر ہر مسلمان افسردہ ہے عمران خان اور ان کا یہودی ایجنڈا عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں اور اب عمران خان کو مذہب اور ریاست مدینہ کے دعوے کی آڑ میں اپنی یزیدی کرتوتوں کا قوم کو حساب دینا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں