روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہمارا یوکرین آپریشنوں کو، دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے خلاف فتح کی سالانہ یاد یعنی 9 مئی کے موقع پر ختم کرنے کے لئے، تیز کرنے جیسا کوئی ہدف نہیں ہے۔
لاوروف نے اطالوی ٹیلی ویژن چینل "Rete 4” پر روس۔ یوکرین جنگ کا جائزہ لیا ہے۔
لاوروف نے روس کے یوکرین جنگ کو دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے خلاف فتح کی تاریخ یعنی 9 مئی کو ختم کرنے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کے بارے میں کہا ہے کہ روس کا ایسا کوئی ہدف نہیں ہے۔ ہمارے فوجی اپنی کاروائیوں کو کسی متعینہ تاریخ کے حساب سے مصنوعی شکل میں سر انجام نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے یوکرین آپریشن کی رفتار سب سے پہلے شہری عوام اور روسی فوجیوں کے لئے رِسک کو کم سے کم کرنے سے منسلک ہے۔
لاوروف نے کہا ہے کہ ہم یوکرین میں نازیوں کے وجود کا انکار نہیں کر سکتے۔ بعض یوکرینی فوجیوں کے جسموں پر نازی علامتوں کے ٹیٹو تک موجود ہیں۔ زلنسکی خود یہودی ہونے کے دعوے دار ہیں۔ میرے خیال میں ہٹلر بھی یہودی النسل تھا۔ سب سے بڑے یہودی مخالف خود یہودی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نیوکلئیر جنگ نہیں چاہتے لیکن اس خطرے کو بے ضرر بھی نہیں سمجھتے۔
وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے "کیف کے روس کے ساتھ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے” کے موقف کا بھی دفاع کیا ہے۔