بارسلونا(آئی این پی)اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے جیت لیا۔رپورٹس کے مطابق فاتح ٹیم نے اسپانیول کو چار-صفر سے شکست دی، ریال میڈرڈ نے 35 ویں بار لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے ابھی 3 راونڈ باقی ہیں لیکن ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود سیویا کی ٹیم سے 17 پوائنٹس آگے ہونے کے سبب ٹرافی ریال میڈرڈ کے نام ہوگئی۔