ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلی پاکستان جونیئر لیگ یکم سے 15 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی

لاہور،پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے چھ شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے15اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر19میچز کھیلےجائیں گے۔پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔ انڈر19کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹونٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اورغیرملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔ پاکستان جونیئر لیگ حال ہی میں لانچ کیے گئے پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کاحصہ ہے۔

پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت پی سی بی اور اس کے دو شراکت داروں، بی آر بی گروپ اور اینگرو کارپوریشننے100باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالرشپ اور غیرملکی کوچز سے تربیت کے علاوہ 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔ رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ

پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں حوصلہ افزاء رسپانس ملنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے عزائم مزید پختہ ہوئے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی ایک بڑی اور مضبوط کمرشل مارکیٹ موجود ہے جہاں ہمارے پارٹنرز بخوشی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد اور پی سی بی کے تشخص میں بہتری آنے کے بعد ممکنہ اسپانسرز نے شہروں کی بنیاد پر منعقدہ پاکستان جونیئر لیگ میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ

اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز اس کھیل اور ادارے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس پس منظر میں وہ فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کے مشکور ہیں۔ اگلے مرحلے میں اب پی سی بی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں