ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی اظہار رائے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں:امریکہ

 امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر  خارجہ  انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پرپابندیوں سےآگاہ ہیں، ان اقدامات سےآزادی اظہار رائے کو کمزورکیاجاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزورہوتی ہے، ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

 یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان صحافیوں کے تحفظ  کے حوالے سے دنیا بھر 157 ویں نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں