ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات تاجر اوتونیل کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا

کولومبیا نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ڈائیرو انٹونیو اوسوگا جسے ’”اوتونیل” بھی کہا جاتا ہے کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔

کولومبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے اس پیش رفت کو قانونی حکمرانی کی "فتح” قرار دیا ہے۔

اوسوگا گولف قبیلے کے سربراہ ہیں جسے دنیا کے سب سے طاقتور منشیات تاجر وں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اوسوگا کو اکتوبر 2021 میں ملک کے شمال مغربی جنگل میں کئی مہینوں کی تلاش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اب نیویارک کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کولومبیا کے صدر نے اوسوگا کا موازنہ ملک کے سب سے مشہور منشیات مافیا پابلو ایسکوبار سے کیا گیا  جنہیں 1993 میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں