ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص: آل سٹی تاجر اتحاد کی عید ملن پارٹی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل سٹی تاجر اتحاد سر سید روڈ کے صدر عبدالحق چوہان کی طرف سے دی جانے والی عید ملن پارٹی میں عہدیداروں ، کارکنان اور تاجر برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جنرل سیکرٹری عامر وحید قریشی نے آنے والے مہمانوں کا تعارف کروایا۔ میزبان عبدالحق چوہان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سب کو عید کی مبارک باد دی۔ صدر کامران میمن نے تاجر اتحاد کی کارکردگی پر علاقے کے ذمے داران کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں اپنا کیا کردار ادا کرنا چاہیے؟کیا ہمیں انتخابات کی طرف جانا چاہیے یا پھر ہمیں شہر میں جہاں پر بھی اچھے با کردار با صلاحیت امیدوار کو اپنی مکمل حمایت کرنی چاہیے جس پر اکثریت نے رائے دی ایک کمیٹی بنائی جائے جو دونوں صورتحال کا جائزہ لے کر 2،3دن میں کمیٹی کا اجلاس طلب کرے اور جو بھی کمیٹی فیصلہ کرے گی ہم سب اس اتفاق کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں