ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوبا: ہوٹل میں دھماکے سے 22افراد ہلاک ‘ 74زخمی

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں دھماکے کے بعد ہوٹل کی عمارت کا بیرونی حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ہے

ہوانا(انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔فائیو اسٹار ہوٹل ساراٹوگا میں ہونے والے دھماکے میں 74افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 14بچے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ ادھر کیوبا کے صدر مگیل ڈیاز کانیل نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں