ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا کا برازیل اور ارجنٹینا کا میچ ری شیڈول کرنے کا اعلان

سا پالو: فیفا نے کورونا کے باعث ملتوی ہونے والے برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان عالمی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائر میچ کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برازیل اور ارجنٹینا کی فیڈریشنز جانب سے مخالفت کے باوجود فیفا نے عالمی ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائر میچ کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیمیں دوبارہ جلد ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

گزشتہ سال ستمبر میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے آغاز کے محض سات منٹ بعد برازیلی محکمہ صحت کے حکام میدان میں داخل ہوئے اور انگلش کلبز سے وابستہ ارجنٹینا کے ایمیلیانو مارٹنیز، جیوانی لو سیلسو، کرسٹیان رومیرو اور ایمیلیانو بینڈیا کے برازیل میں لازمی قرنطینہ قوانین کی خلاف وزری کے سبب کھیل روکوا دیا تھا۔

جس کے بعد فیفا نے فروری میں دوبارہ کھیل کا حکم دیتے ہوئے چاروں کھلاڑیوں پر 2، 2میچوں کے لیے پابندی لگادی تھی جبکہ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔دوسری جانب برازیل اور ارجنٹینا اس سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

The post فیفا کا برازیل اور ارجنٹینا کا میچ ری شیڈول کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں