ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز شریف کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے منظوری دے دی۔

تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو پولیس فورس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔ مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی حاصل ہوگی جبکہ دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس کےعلاوہ مریم نواز کی رہائش گاہوں پربھی سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کو سیکیورٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں