ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کیس میں سپریم  کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے 3 اپریل کی قومی اسمبلی کی کارروائی پر لیے جانے والے ازخود نوٹس کیس میں عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہیکہ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانیکا حکم دیا، عدالت کے 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے نظرثانی اپیل  میں استدعا کی ہیکہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل5 پر عملدرآمد کیا، سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لہذا سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے کالعدم قراردیا جائے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں