ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، حمزہ شہباز

اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے دھرنوں، جلسوں، جلوسوں اور انتشار کی سیاست کو لا ل جھنڈی دکھاتے رہیں گے، عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری زاہد اکرم سے ملاقات کے دوران کیا، میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں عمران خان کی غلط پالیسیوں اور ریکارڈ قرضوں کے حصول اور کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی مہنگائی کا طوفان آگیا تھا، معیشت کی سمت کو درست جانب گامزن کیا جا چکا ہے بیرونی سرمایہ کار اب دوبارہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جلد ان معاشی بحرانوں پر قابو پالیا جائے گا، میاں حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان کوحالات کا پتہ چل گیا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کی خوشحالی ،استحکام اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر دیوار کو مسمار کر دیا جائے گا ،عمران خان کے تخریبی عناصر کو ایک بار پھر مایوسیوں کاسامنا کرنا پڑے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں