ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امپورٹڈ حکومت عوام کو اشتعال انگیزی پر اکسا رہی ہے، خرم شیر زمان

کراچی:پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز پر لاٹھی چارج کرنے کی مذمت کرتا ہوں،شہباز شریف ،رانا ثنا کی ایماء پر پولیس نے جلسہ گاہ کے انتظامات درہم برہم کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو اشتعال انگیزی پر اکسا رہی ہے ،۔پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کو روکنے کی غلط فہمی میں نہ رہے۔ جلسہ گراؤنڈ میں نہیں بلکہ پورے سیالکوٹ میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کرچکے امپورٹڈ حکومت نامنظور ،نامنظور ، نامنظور۔چیف جسٹس سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں