اسلام آباد:ترجمان وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے تفصیلی بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جان کو خطرے بارے بیان پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا ہے‘بنی گالہ ہائوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے 22‘ ایف سی کے 72 اہلکاروں کے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کے 36‘جی بی پولیس کے 6اہلکاران کو بھی سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات ہیں‘نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے 35اہلکار بھی بنی گالا ہائوس کی سکیورٹی پرمعمورہیں‘ سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارہمہ وقت ہمراہ ہوتے ہیں ‘وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی بھی انکی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں‘سابق وزیراعظم کے پاس اگرکوئی مخصوص اطلاع ہے تو وہ اسے وزارت داخلہ سے ضرورشئیر کریں تاکہ سکیورٹی کے مزیدانتظامات کئے جاسکیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیاہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہائوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔ اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔SMS سکیورٹی کمپنی کے 26اورASKARI سکیورٹی کمپنی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاس کی سکیورٹی پرمعمورہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارانکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔