ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر ڈالا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ  دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جینن شہر میں کاروائی کرتے ہوئے  ایک فلسطینی شہری کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر ڈالا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیاہے  کہ اسرائیلی فوجیوں کے جنین پر چھاپے کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

جنین شہر کے ابنِ سینا اسپتال کے ڈائریکٹر جانی ابو جہہ نے بتایا ہے کہ دو افراد کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک شدید زخمی تھا۔

ابوجہہ نے بتایا کہ سینے پر گولی لگنے والا شخص جانبر نہ ہو سکا۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک جنین شہر پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے، مشرقی القدس اور غزہ کی پٹی میں تقریباً 55 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں