ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاکپ 2022کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

کولمبو(جسارت نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلا دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلا دیش واحد آپشن ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد پر غور کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا بھی سری لنکا کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو تین ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے آئندہ دورے سے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے کی درخواست بھی قبول کرلی۔ سری لنکا میں جاری بحران کے باوجود پی سی بی جولائی-اگست کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر مطمئن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں